۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/خدمت خلق میں سب سے عظیم خدمت یہی ہے جس کے لئے اھل بیت رسول نے تاکید کی ہے اور قرآن پاک میں ارشاد ہوا ہے وہ ہے لوگوں کی امداد رسانی،

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سارا جہان کرونا جیسی وائرس مریضی سے جوجھ رہا ہے جس کی وجہ سے ھندوستان میں لاک ڈاؤن چل رہا جس سے ملک کے مزدور اور غریب لوگ بہت پریشان حال ہیں۔

کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب گھروں میں قید غریب و مزدور لوگ جو اپنے گھروں کو روز مرہ کی محنت مزدوری سے چلاتے تھے وہ گھر بہت ہی مشکل  پریشانی سے کھانے پینے کا انتظام کرپا رہے ہیں، انکی حالات کو دیکھتے ہوئے الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی لاک ڈاؤن کے پہلے روز سے ہی یہ کوشیشوں میں لگے ہوئے ہیں کہ ضرورت مند افراد تک راشن پہونچایا جاے تاکہ ملک میں کوئی بھی مومن بھوکا نا رہے۔

اطلاعات کے مطابق  فاونڈیشن کے متدین افراد رات دن اسی خدمت کو انجام دے رہے ہین جو انسانیت کے لئے قابل تعریف ہے، جیسا کہ الجواد فاؤنڈیشن کے صدر مولانا مناظر حسین نقوی سے جب گفتگو ہوئی تو انہوں نے کہا کہ خدمت خلق میں سب سے عظیم خدمت یہی ہے جس کے لئے اھل بیت رسول نے تاکید کی ہے اور قرآن پاک میں ارشاد ہوا ہے وہ ہے لوگوں کی امداد رسانی، جو الجواد فاونڈیشن کی خدمت خلق کے نام سے چل رہی ہے اور آج کشمیر کے علاقوں تک انجام دی گئی۔ فاونڈیشن کے کشمیر میں نمائندہ مولانا ارشد حسین آرمو جو ایک متدین طلاب ہیں اور مشھد مقدس میں زیر تحصیل ہین انکے ذریعہ سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند مومنین تک راشن پہچایا گیا جو فی الحال بہت ہی پریشان تھے، الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے انکے لیۓ غذائی امداد کو گھروں تک پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ الجواد فاونڈیشن ماہ رمضان مبارک کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی انسان دوستانہ خدمت پہچان کے مطابق  لوگوں کے درمیان تیزی سے کام کرنے میں مصروف ہے تاکہ مومنین اور ضرورت مند مستحقین تک راشن پہونچایا جاسکے اور اللہ کے اس مبارک مھینہ میں جو رحمت اور برکت کا مھینہ ہے کوئی بھی مومن پریشان نہ رہے۔

الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی نے تمام مومنین جو بہت ہی فعال ہیں اور انکی رسائی مخیرین تک ہے ان سے گذارش کی ہے کہ لوگوں تک اس خدمت خلق میں پیش قدم ہو کر مومنین تک اس مشکل وقت میں راشن  پہنچنے میں کسی طرح کی بھی کوتاھی نہ کریں۔ اللہ اس خدمت خلق کا اجر دیگا یقینا ملک کے علما و متدین افراد اسی تلاش میں رات دن لگے ہوئے ہیں میری دعا ہے کہ خدا ان سب کو خدمت خلق کرنے میں کامیابی عطا فرمائے۔

آخر میں کہا کہ اس وبائ بیماری کو ہم سب ملکر جلد از جلد تمام جھان سے دور کریں تاکہ لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی آرام سے گزار سکیں اور پروردگار عالم اس بیماری سے اپنی تمام مخلوقات کو محفوظ رکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .